رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

08:45 11.10.2021

پاکستان: سو فی صد حاضری کے ساتھ اسکول کھل گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا وائرس کی روک تھام کے ذمے دار ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت کے بعد ملک بھر میں اسکول سو فی صد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وبا کی شرح میں کمی کے بعد اسکولز مکمل حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بعض اسکولز ایک دن کے ناغے کے ساتھ کھولے جا رہے تھے تاہم پیر سے معمول کے مطابق درس گاہوں میں تدریسی عمل بحال ہو گیا ہے۔

19:12 10.10.2021

پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح دو فی صد سے کم

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور ملک میں 28 جون کے بعد کم ترین یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 40 ہزار 584 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 88 فی صد رہی۔

ملک میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد 767 رہی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 مریض انتقال بھی کرگئے۔

پاکستان میں اس وقت دو ہزار 540 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

19:09 10.10.2021

بھارت: کرونا وائرس سے مزید 18 ہزار سے زائد افراد متاثر

بھارت میں کرونا وائرس کے مزید 18 ہزار 166 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے کرونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 214 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

بھارت میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 53 ہزار 475 ہے اور اب تک چار لاکھ پچاس ہزار 589 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

19:08 10.10.2021

سڈنی لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کھلنے کو تیار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے حکام نے کہا ہے کہ کئی مہینوں کے لاک ڈاؤن کے بعد سڈنی کھلنے کو تیار ہے۔ جہاں کاروباری افراد پیر سے مکمل ویکسین لگے افراد کو خوش آمدید کہیں گے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق آسٹریلیا کی سب سے گنجان آباد ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں اتوار کو 477 نئے کرونا کیسز اور چھ اموات ہوئی ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث ریاست کے دارالحکومت سڈنی 100 دن سے لاک ڈاؤن میں تھا۔

ریاست کے پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ نے کہا کہ ریاست اپنے 70 فی صد لوگوں کو مکمل ویکسین لگانے کی حد تک پہنچ چکی ہے اور کچھ پابندیاں نرم کرنے اور کئی کاروبار دوبارہ کھولنے کو تیار ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG