رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:34 5.1.2022

امریکہ میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کا عالمی ریکارڈ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔

خبر رساں ادارے 'بلوم برگ' نے رپورٹ کیا ہے کہ ملک میں پیر کو ایک دن میں کرونا وائرس کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جو عالمی سطح پر یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کرونا کے یومیہ کیسز میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن (سی ڈی سی) نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ ہفتے رپورٹ ہونے یومیہ کیسز میں 95 فی صد اومیکرون ویریئنٹ کے ہیں۔

12:12 5.1.2022

پاکستان میں لگ بھگ 900 کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 898 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک میں کرونا کے 49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 898 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

پاکستان میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ آٹھ رہی جب کہ وائرس سے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

11:44 5.1.2022

بھارت میں 50 ہزار سے زائد یومیہ کیسز

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 58 ہزار 97 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بدھ کو رپورٹ ہونے والے کیسز گزشتہ روز کے مقابلے میں 55 فی صد زیادہ ہیں۔

بھارت میں کرونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ ایک آٹھ رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 389 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

11:40 5.1.2022

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر اومیکرون کا سایہ؛ کئی فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سال 2021 کے اختتام پر دنیا میں کرونا کا نیا ویریئنٹ 'اومیکرون' سامنے آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر پابندیاں لگنا شروع ہو گئی ہیں جس کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہے۔

اومیکرون ویریئنٹ کے کیسز میں اضافے کے بعد ہالی وڈ اور متعدد بالی وڈ فلموں کی ریلیز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق امریکی میڈیا کمپنی 'سونی پکچرز' نے پیر کو مارول سپر ہیرو فلم 'موربیئس' کی ریلیز منسوخ کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

'سونی پکچرز' نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم 'موربیئس' اب یکم اپریل 2022 کو ریلیز ہو گی۔ فلم میں امریکی اداکار جیرڈ لیٹو، کوری جانسن اور اداکارہ ایڈریا آر ہونا سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG