رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:27 18.3.2020

کولمبیا میں ایمرجنسی نافذ

صدر نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ بزرگ حضرات جمعے سے مئی کے وسط تک گھروں میں ہی رہیں اور ضرورت کا سودہ سلف لینے کے لیے ہی باہر نکلیں۔
صدر نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ بزرگ حضرات جمعے سے مئی کے وسط تک گھروں میں ہی رہیں اور ضرورت کا سودہ سلف لینے کے لیے ہی باہر نکلیں۔

کولمبیا کے صدر ایون ڈیک نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر منگل کو ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

صدر نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ بزرگ حضرات جمعے سے مئی کے وسط تک گھروں میں ہی رہیں اور ضرورت کا سودہ سلف لینے کے لیے ہی باہر نکلیں۔

کولمبیا میں اسکول، بارز، نائٹ کلبس بند ہیں اور ملک میں داخل ہونے والے تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

کولمبیا میں اب تک 75 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے بیشتر افراد یورپ یا امریکہ سے کولمبیا پہنچے تھے۔

12:01 18.3.2020

آئی ایم ایف نے وینزویلا کی 5 ارب ڈالر قرض کی درخواست مسترد کر دی

آئی ایم ایف کے مطابق نکولس مادورو کی فنڈ کی درخواست پر غور نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ بین الاقوامی سطح پر وینزویلا کی موجودہ حکومت کی حیثیت غیر واضح ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق نکولس مادورو کی فنڈ کی درخواست پر غور نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ بین الاقوامی سطح پر وینزویلا کی موجودہ حکومت کی حیثیت غیر واضح ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے پانچ ارب ڈالر کی وینزویلا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے منگل کو آئی ایم ایف سے قرضے کی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے بالواسطہ طور پر یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کر دی کہ نکولس مادورو کی متنازع حیثیت کی وجہ سے اُن کی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔

صدر نکولس کی جانب سے لکھے گئے خط میں آئی ایم ایف کے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومینٹ سے کہا گیا تھا کہ وہ وینزویلا کے لیے پانچ ارب ڈالر کی ہنگامی رقم جاری کرے جسے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر خرچ کیا جائے گا۔

وینزویلا کی جانب سے 2001 کے بعد آئی ایم ایف سے قرض کی یہ پہلی درخواست تھی جسے آئی ایم ایف نے فوری طور پر مسترد کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے فنڈ کی درخواست پر غور نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ بین الاقوامی سطح پر وینزویلا کی موجودہ حکومت کی حیثیت غیر واضح ہے۔ آئی ایم ایف کی شراکت داری اُن ممالک کے ساتھ ہوتی ہے جن کی حکومت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ سمیت 50 سے زائد ممالک صدر نکولس کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے جب کہ حزبِ اختلاف کے سربراہ جان گیادو نے خود کو قائم مقام صدر کا اعلان کر رکھا ہے۔

وینزویلا کے 2018 میں ہونے والے انتخابات میں نکولس مادورو نے کامیابی حاصل کی تھی جسے گیادو نے دھوکہ قرار دیا تھا۔

امریکہ اور دیگر ممالک کے دباؤ کے باوجود نکولس مادورو اپنی حکومت قائم کرنے میں کامیاب رہے جنہیں چین، روس اور ملک کی طاقتور فوج کی حمایت حاصل ہے۔

12:23 18.3.2020

شاہ محمود قریشی کا خود کو آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ

شاہ محمود قریشی بدھ کو ہی چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان پہنچے ہیں۔ (فائل فوٹو)
شاہ محمود قریشی بدھ کو ہی چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان پہنچے ہیں۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ چین کے بعد خود کو پانچ روز تک آئسولیشن میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے نجی نیوز چینل 'جیو' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے ٹیسٹ کے نتائج بدھ کی شام آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر اُن کا ٹیسٹ منفی بھی آیا تو پھر بھی وہ خود کو پانچ روز تک الگ تھلگ رکھیں گے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود پاکستان کے صدر عارف علوی کے ہمراہ چین کے دورے پر گئے تھے اور وہ بدھ کو ہی واپس پاکستان پہنچے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس کے خلاف چین کی کاوشوں کو سراہا تھا۔ پاکستان کے صدر اور وزیر خارجہ نے چینی حکام سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سرکاری ٹی وی کے ذریعے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے چین جاتے ہوئے سارے وفد نے ٹیسٹ کرائے اور کلیئر ہونے پر جہاز میں سوار ہوئے۔ چین میں ملاقاتوں کے بعد واپسی کے وقت بھی کرونا وائرس سمیت تمام ٹیسٹ کرائے گئے، وہ بھی کلیئر آئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم چین سے اظہار یکجہتی کے لیے گئے تھے۔ کچھ عرصہ قبل وہ کرونا وائرس سے نبرد آزما ہو رہے تھے۔ اب انہوں نے اس وبا پر کافی حد تک غلبہ پا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے چین سے انخلا کا راستہ اختیار کیا تھا جب کہ پاکستان نے چین پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے طلبہ کو واپس نہ بلانے کا فیصلہ کیا جسے چین کی حکومت نے بہت سراہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی صدر، وزیرِ اعظم اور دیگر قیادت نے شکریہ ادا کیا کہ مشکل وقت میں پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا رہا اور اب ہم ہر طرح سے پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں لیکن میں نے خود پانچ روز کے لیے آئسولیشن اختیار کی ہے تاکہ ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کر سکوں۔

12:42 18.3.2020

پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات یکم جون تک ملتوی

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے تمام 29 بورڈز اور کیمبرج کے امتحانات یکم جون تک نہیں ہوں گے۔

بدھ کو اسلام آباد میں پپریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ تمام بورڈز کے امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کیمبرج سے بھی درخواست کی ہے کہ امتحانات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں تین کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ اگر آن لائن کلاسز شروع کی جائیں تو اس میں تیکنیکی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر اسکول مزید دورانیے کے لیے بند کرنے پڑتے ہیں تو ہم بچوں کو تعلیم دینے کے لیے ٹی وی کے ذریعے تعلیمی مواد نشر کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات کا معاملہ اسکول کھلنے یا نہ کھلنے پر نہیں ہو گا۔ بلکہ حالات بہتر ہونے پر امتحانات کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز بھی خالی کرانے کا کہا ہے لیکن اس کا اطلاق غیر ملکی طلبہ پر نہیں ہو گا۔ یونیورسٹیوں کے داخلوں میں بھی ایک ماہ کی توسیع دی جائے گی۔

شفقت محمود کے مطابق کلچرل اداروں میں بھی تمام سرگرمیاں محدود اور تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG