رسائی کے لنکس

امریکی ریاست  جارجیا کے ایک  قصبے میں فائرنگ سے  4 افراد ہلاک


جارجیا کے قصبے مولٹری میں واقع مکڈانلڈ کے قریب پولیس فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فوٹو اے پی 4 مئی 2023
جارجیا کے قصبے مولٹری میں واقع مکڈانلڈ کے قریب پولیس فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فوٹو اے پی 4 مئی 2023

جارجیا کی کولکوئٹ کاونٹی کے ایک طبی عہدے دار نے بتایا ہے کہ جنوبی دیہی علاقے کے ایک قصبے مولٹری میں جمعرات کو ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک فاسٹ فوڈ کی کارکن تھی جب کہ حملہ آور کے دو رشتے دار بھی گولیوں کا نشانہ بنے ۔ ہلاک ہونے والا چوتھا شخص حملہ آور خود ن تھا جس نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی۔

کولکوئٹ کاؤنٹی کے کورونر سی ورلن بروک نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ مسلح حملہ آور نے مولٹری کے دو گھروں میں اپنی ماں اور دادی کو قتل کیا اور پھر قصبے کے مرکزی علاقے میں واقع میکڈونلڈ کے ایک ریسٹورنٹ میں گھس کر ایک خاتون کو ہلاک کر دیا جو صبح کی شفٹ کی مینیجر تھی۔ اور اس کے بعد مسلح شخص نے خود کو بھی گولی مار لی۔

قریب واقع ایک اسٹور میں کام کرنے والی سبرینا نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا۔ حملہ آور بھی اسی میکڈانڈ کا ملازم تھا۔ جب وہ صبح آیا تو مینیجر نے سمجھا کہ وہ ڈیوٹی کے لیے آیا ہے اور اس نے دروازہ کھول دیا۔ مگر حملہ آور نے اسے گولی مارنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر دیا۔

مولٹری کی آبادی 15 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

بروک نے حملہ آور یا اس کی گولیوں کا نشانہ بننے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ مسلح شخص اور میکڈونلڈ میں کام کرنے والی خاتون ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔

جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ علاقے میں جرائم کے مختلف مقامات پر "متعدد ہلاکتیں" ہوئی ہیں۔

جی بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ انچارج جیمی اسٹین برگ نے کہاہے ، "ہم مزید معلومات کے حصول اور ان واقعات کے گواہوں کی تلاش کے لیے کام کر رہے ہیں۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرسکون علاقہ ہے اور یہا ں اس طرح کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

(اس خبر کی تفصیلات اے پی سے لی گئیں ہیں)

XS
SM
MD
LG