واشنگٹن —
برازیل میں جاری 'فیفا ورلڈ کپ 2014' کے 'گروپ ڈی' کے پہلے میچ میں کوسٹاریکا نے یورا گوئے کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ہے۔
دو بار عالمی چیمپئن رہنے والے یوراگوئے کی اس شکست کو 20 ویں ورلڈ کپ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے۔
اس سے قبل جمعے کو 'گروپ – بی' کے میچ میں دفاعی چیمپئن اسپین کو ہالینڈ کے ہاتھوں 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ہفتے کو برازیل کے شہر فورٹا لیزا میں ہونے والے میچ کے پہلے ہاف میں یورا گوئے کے ایڈنسن کوانی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی تھی جو پہلے ہاف کےا ختتام تک برقرار رہی۔
لیکن بریک کے بعد دوسرا ہاف میں میچ کا پانسہ کوسٹا ریکا کے حق میں پلٹ گیا۔ ٹیم کے نوجوان اسٹرائیکر جوئل کیمپ بیل نے میچ کے 54 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے یوراگوئے کی برتری کا خاتمہ کردیا۔
تین منٹ بعد آسکر ڈوراٹے نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔کوسٹاریکا کی جانب سے تیسرا گول 84 ویں منٹ میں مارکو اورینا نے کیا جس پر یوراگوئے کے حامیوں سے بھر اسٹیڈیم پر سناٹا چھا گیا۔
یوراگوئے کے کھیلاڑی میکسی پریرا میچ کے آخری لمحات میں 'ریڈ کارڈ' حاصل کرکے میچ سےباہر ہوگئے اور یوں وہ برازیل میں جاری ورلڈ کپ کے دوران 'ریڈ کارڈ' پانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل ہفتے کو ہونے والے پہلے میچ میں کولمبیا نے یونان کو 0-3 سے ہرادیا تھا۔