رسائی کے لنکس

افغانستان کی بنگلہ دیش کے خلاف 136 رنز سے فتح


ایشیا کپ میں افغانستان کے کھلاڑی بنگلہ دیش کے بیٹسمین کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 20 ستمبر 2018
ایشیا کپ میں افغانستان کے کھلاڑی بنگلہ دیش کے بیٹسمین کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 20 ستمبر 2018

افغانستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 256 رنز کا ہدف دیا تھا جو پچھلے میچ میں بنگلہ دیش کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مشکل نہیں لگ رہا تھا لیکن پوری ٹیم 42 اعشاریہ ایک اوورز میں 118رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان نے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو 136 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔

افغانستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 256 رنز کا ہدف دیا تھا جو پچھلے میچ میں بنگلہ یش کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مشکل نہیں لگ رہا تھا لیکن پوری ٹیم 42 اعشاریہ ایک اوورز میں 118 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ آخری دو ووکٹ لگاتار گرنے سے بھی اسکور پر فرق پڑا۔

افغان بالرز کو پہلی کامیابی ابتدا میں بنگلہ دیشی اوپنر نجم الحسین کی صورت میں ملی جنہوں نے صرف 7 رنز بنائے۔ اس وقت بنگلادیش کا مجموعی اسکور بھی صرف 15 رنز تھا۔ انہیں آفتاب عالم نےمجیب الرحمٰن کی بال پر کیچ کیا اور پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسرے اوپنر لٹن داس مجموعی اسکور میں صرف 2 رنز کا اضافہ کرسکے اور انفرادی اسکور 6 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ آفتاب عالم کے حصے میں آئی۔

ٹیم کا اسکور ابھی 39رنز پر ہی پہنچا تھا کہ مومن الحق بھی 17گیندوں پر 9 رنز بنا سکےاور گلبدین نائب کی بال پر محمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے۔

ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں میں محمد متھن نے صرف 2 رنز، شکیب الحسن نے 32، محمود اللہ نے 27، مہدی حسن مرزا نے 4، مشرفی مرتضیٰ نےاور روبیل حسین نے کوئی بھی رن نہیں بنایا جبکہ مصدیق حسین نے 26 رنز بنائے اور وہ آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔

بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم 85 رنز سے بھی کم اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ بیشترکھلاڑیوں نے 10 رنز کا بھی انفرادی اسکور نہیں کیا۔

اسکور کرنے میں شکیب ، محمود اللہ اور مصدیق حسین سرفہرست رہے۔ انہوں نے بالترتیب 32 ،27 اور 26 رنز بنائے جو باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ اسکور تھا۔

بنگلہ دیش کی طرف سے راشد خان، گلبدین اور مجیب الرحمٰن نے دو، دو جبکہ آفتاب عالم، محمد نبی اوررحمت شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 255 رنز بنائے تھے جس میں آخری نمبروں پر آنے والے کھلاڑیوں غلام نبی اور راشد خان کی دھواں دار بیٹنگ قابل ذکر ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے آٹھویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں صرف 55 گیندوں پر 95 رنزبنائے جبکہ ان کی آمد سے قبل 160 رنز پر 7 وکٹیں گر چکی تھیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی بدولت ہی ٹیم کا مجموعی اسکور 255 رنز تک پہنچ سکا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر احسان اللہ نے8 رنزبنائے جبکہ رحمت شاہ 10، محمد شہزاد 37، حشمت اللہ شاہدی 58، کپتان اصغرافغان 8، سمیع اللہ شنواری 18 اور محمد نبی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیشی بالرزمیں سے شکیب الحسن نے 4، ابوحیدر نے 2 اور روبیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG