رسائی کے لنکس

کرکٹ کی دیو قامت گیند عالمی کپ میں توجہ کا مرکز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سری لنکا کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے 19 فروری کو عالمی کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ کے موقع پر جنوبی ساحلی شہر ہمبانٹوٹا کے سُریاوایا سٹیڈیم میں ایک دیوقامت گیند نمائش کے لیے رکھی جائے گی جس کا وزن ساڑھے سات سو کلوگرام ہے۔

گیند بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ا س کی سلائی جس دھاگے سے کی گئی ہے اُس پر بدھ مت کے ایک راہب اور ہندوسوامی نے خوش قسمتی کا منتر پھونکا ہے تاکہ سری لنکا کی ٹیم ورلڈ کپ میں کامیابی سے ہمکنار ہو۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جسامت کے لحاظ سے یہ گیند دنیا میں بنائی گئی دیو قامت گیندوں سے دس گناہ بڑی ہے۔ سری لنکا 1996ء کا ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔

بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش دسویں عالمی کرکٹ کپ کی مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں۔

طے شدہ پروگرام کے تحت ایک سیمی فائنل سمیت بارہ میچ سری لنکا میں تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG