رسائی کے لنکس

ٹی20 ورلڈ کپ کی شریک ٹیموں میں اضافہ


'انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)' نے 2014ء سے ٹی20 ورلڈ کپ میں شریک ہونے والی ٹیموں کی تعداد 12 سے بڑھا کر 16 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

'آئی سی سی' کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کے مطابق یہ فیصلہ دبئی میں ہونے والے ادارے کے 'ایگزیکٹو بورڈ' کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کا مقصد 'نان ٹیسٹ پلیئنگ' ٹیموں کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

پیر کو ایک پریس کانفرنس میں اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے لورگاٹ نے کہا کہ 2014ء میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے ایونٹ میں شریک ٹیموں کی تعداد 12 سے بڑھا کر 16 کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ رواں برس ہونے والا یہ مقابلہ 18 ستمبر سے 7 اکتوبر تک سری لنکا میں ہوگا جس میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

لورگاٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2014ء میں 'ٹیسٹ پلیئنگ نیشن' کا ردجہ رکھنے والے 'آئی سی سی' کے تمام 10 مکمل اراکین کے علاوہ چھ دیگر ٹیمیں شرکت کریں گی جن کا انتخاب 'کوالیفائنگ مقابلوں' کے ذریعے کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG