رسائی کے لنکس

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 290 رنز درکار


ایشیا کپ کے ایک میچ میں جمعہ کو بھارت نے بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے 290 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے۔

مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 114 رنز بناکر اپنی سینچریوں کی سینچری بھی مکمل کی۔ ویرات کوہلی نے 66 اور رائنا نے 51 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے مرتضیٰ نے دو جب کہ شفیع الاسلام اور عبدالرزاق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

چار ملکی ٹورنامنٹ میں بھارت اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف جیت چکا ہے جب بنگلہ دیش کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

بھارتی ٹیم میں زخمی ونے کمار کی جگہ اشوک دندا کو شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

XS
SM
MD
LG