اسلام آباد —
بھارت نے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کو 10 رنز سے شکست دے دی۔
اتوار کو نئی دہلی میں ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اتنا مفید ثابت نہیں ہوا۔
محض 19 کے مجموعی اسکور پر اسے پہلا نقصان ریحانے کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف چار رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
گوتم گمبھیر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انھیں بھی محمد عرفان نے آؤٹ کیا۔ جنید خان نے ویرات کوہلی کو سات رنز پر آؤٹ کیا۔ دھواں دار بیٹنگ کرنے کے لیے مشہور یووراج سنگھ چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے 24 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی پوری ٹیم 43.4 اوورز میں 167 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان دھونی 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
بظاہر ایک آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم جم کر نہ کھیل سکی اور اس کے بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر پویلین واپس جاتے رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے بھی کپتان مصباح الحق 39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
بھارت کی طرف سے شرما نے تین جب کہ کمار اور ایشون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
تین میچوں کی سیریز میں پاکستان نے دو، ایک سے کامیابی حاصل کی جب کہ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر رہی۔
دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط ساڑھے پانچ سال کےبعد بحال ہونے پر پاکستانی ٹیم گزشتہ ماہ بھارتی دورے پر گئی تھی جہاں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر رہی۔