ڈھاکا میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔
ویرات کوہلی نے 108 اور گوتم گمبھیر نے 100 رنز اسکور کیے۔ سچن ٹنڈولکر محض چھ رنز بنا سکے۔
سری لنکا کی طرف سے مہروف نے دو اور لکمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔ فاسٹ باؤلر ملنگا اس میچ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔