رسائی کے لنکس

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی دس وکٹوں سے فتح


دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی دس وکٹوں سے فتح
دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی دس وکٹوں سے فتح

پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں دس وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کرلی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں شروع ہی سے پاکستان کا پلڑا بھاری رہا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن میچ کے پہلے ہی روز اس کی پوری ٹیم 192 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس کی وجہ آف اسپن باؤلر سعید اجمل کی تباہ کن باؤلنگ تھی جنہوں نے 55 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 338 رنز بنائے اور یوں اسے مخالف ٹیم پر 146 رنز کی اہم برتری حاصل ہوگئی۔ اس میں ابتدائی بلے محمد حفیظ، توفیق عمر، کپتان مصباح الحق اور عدنان اکمل کی نصف سینچریاں شامل تھیں۔ کرلی۔

میچ کے تیسرے روز جمعرات کو پاکستان کی تمام ٹیم کو آؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس بار عمر گل نے انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن توڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ایک موقع پر ایسا نظر آرہا تھا کہ انگلینڈ کو ایک اننگز کی شکست سامنا ہوسکتا ہے تاہم بلے بازوں کی آخری جوڑی نے کچھ مزاحمت کی اور مجموعی اسکور کو 160 تک پہنچا کر اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 15 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

حسب توقع سعید اجمل کو دس وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے مجموعی طور پرعمر گل نے چار، عبدالرحمن نے چار، اعزاز چیمہ اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG