دبئی میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ جمعہ کو پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور ابتدائی بلے بازوں نے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ محمد حفیظ نے 83 اور عمران فرحت نے 70 رنز بنائے۔
بعد میں آنے والے کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
سری لنکا کی طرف سے مالنگا اور پراسانا نے دو، دو جب کہ دلشان اور پریرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں باؤلر اعزاز چیمہ کی جگہ سہیل تنویر کو شامل کیا گیا ہے۔
پانچ میچوں کی سیریز ایک،ایک سے برابرہے۔ پہلا میچ پاکستان نے 8 وکٹوں اور دوسرا سری لنکا نے 25 رنز سے جیتا تھا۔