اسلام آباد —
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے ہرا کر پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز دو، دو سے برابر کردی ہے۔
جمعرات کو ڈربن میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 48.4 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی طرف سے ابتدائی بلے باز عمران فرحت نے شاندار 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان مصباح الحق 80 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ مصباح الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس اہم میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ابتدا ہی میں اس وقت نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے دو اہم بلے باز ہاشم آملہ اور انگرام بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ دونوں کو پاکستانی باؤلر محمد عرفان نے آؤٹ کیا۔
جنید خان نے اپنے پانچویں اوور میں گرایم اسمتھ اور فرحان کو آؤٹ کر دیا۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا مجموعی اسکور 38 تھا۔ دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 12 اور ایک رن اسکور کیا۔
بعد ازاں کپتان اے بی ڈویلیئرز اور ملر نے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا اور حریف ٹیم کو ایک اچھا ہدف فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈویلیئرز 75 اور ملر67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے محمد عرفان، جنید خان اور سعید اجمل نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ میں پاکستان ٹیم کی طرف سے ناصر جمشید کی جگہ عمران فرحت کو شامل کیا گیا جب کہ جنوبی افریقہ نے دوپلیسی کی جگہ ڈیوڈ ملر کو جگہ دی۔
سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ جنوبی افریقہ نے رنز کے ایک بڑے فرق سے جیتا تھا جب کہ دوسرے میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی تھی۔
تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی جنوبی افریقہ نے 344 رنز کا ایک مشکل ہدف دیا تھا لیکن پاکستانی کھلاڑیوں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے کافی حد تک اس کے قریب تو پہنچے لیکن صرف 34 رنز کے فرق سے یہ میچ ہار گئے۔