رسائی کے لنکس

آزادی کپ سیریز کا پہلا میچ پاکستانی ٹیم کے نام


بابر اعظم 86 رنز کی شاندار اننگ کے ساتھ مین آف دا میچ قرار پائے۔

پاکستان نے آزادی کپ کے سلسلے میں لاہور کے قزافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں ورلڈ الیون کو 20 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی اس سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ورلڈ الیون کے کپتان ڈوپلیسئس نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو پہلے بیتنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی اننگ میں بابر اعظم ، شعیب ملک اور احمد شہزاد نے اہم کردار ادا کیا۔ بابر اعظم 52 گیندوں پر 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر ملر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک نے اپنی دھواں دار اننگ میں صرف 20 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ اُن کی وکٹ تشار پریرا کے حصے میں آئی۔ احمد شہزاد نے بھی نہایت عمدہ بیٹنگ کرتے ہیں 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔

جواب میں ورلڈ الیون 7 وکٹوں پر 177 رنز بنا پائی۔ ورلڈ الیون کی طرف سے ڈوپلیسئس اور ڈیرن سیمی نے 29,29 رنز بنائے جبکہ ھاشم آملہ نے 26 اور پین نے 25 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے کپتان سرفراز احمد نے چھ بالر آزمائے۔ سہیل خان، رومان رئیس اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بابر اعظم کو 86 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلنے پر مین آف دا میچ کا انعام دیا گیا۔

میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس جیت میں بابر اعظم اور احمد شہزاد نے ابتدائی اووروں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے جیت کی بنیاد رکھ دی تھی۔ ۔ ورلڈ الیون کے کپتان جنوبی افریقہ کے ڈوپلیسئس نے کہا کہ یہ بہت اچھا میچ تھا ۔ پاکستانی ٹیم نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اُن کی ٹیم 20 رنز کے فرق سے یہ میچ ہار گئی۔

Cricket
Cricket

یہ پاکستان کا ھوم گراؤنڈ پر گزشتہ دو برس کے دوران پہلا بین الاقوامی میچ تھا جسے قذافی اسٹیڈیم کے اندر 27,000 سے زائد شائقین نے دیکھا۔

XS
SM
MD
LG