پیر کو زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ 2011ء کے میچ میں شرکت کے بعد آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے سب سے زیادہ ورلڈ کپ میچوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ احمد آباد میں کھیلا جانے والا گروپ اے کا یہ میچ پونٹنگ کا چالیسواں میچ ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلوی ٹیم کے باؤلر گلین میگرا کے پاس تھا جنہوں نے عالمی کپ کے 39میچ کھیلے۔
پاکستان کے وسیم اکرم اور سری لنکا کے جے سوریا 38,38میچوں میں حصہ لے چکے ہیں جب کہ اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے مایہ ناز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر اب تک 37میچ کھیل چکے ہیں۔
رکی پونٹنگ ویسٹ انڈیز کے کپتان کلائیو لائیڈ کے بعد دوسرے کپتان ہیں جنہوں نے دو مرتبہ عالمی کپ جیتا ہے۔