ورلڈ کپ 2011ء کے سلسلے میں پیر کو بھارت کے شہر احمد آباد میں گروپ اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور زمبابوے کے مابین میچ کھیلا جارہا ہے۔
دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر262 رنز بنائے ہیں۔
ابتدائی بلے باز واٹسن نے 79 رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔ انھیں کریمر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ دوسرے نمایاں کھلاڑی کلارک رہے جنھوں نے 58 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
زمبابوے کی طرف سے مپوفو نے دو جب کہ پرائس،اٹسیا اور کریمر نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
زمبابوے کی ٹیم نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 17 اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے ہیں۔
آسٹریلیا نےاس میچ کے لیے اسپنر جے سن کریجزا کو شامل کیا ہے جب کہ آل راؤنڈر جان ہیسٹنگزکو شامل نہیں کیا گیا۔
آسٹریلیا تین دفعہ مسلسل ورلڈ کپ کا فاتح رہنے کے علاوہ مجموعی طور پر چار مرتبہ ورلڈ چیمپیئن رہ چکا ہے۔