رسائی کے لنکس

پاکستان کے خلاف گراہم اسمتھ کی ڈبل سینچری


پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی پراعتماد بیٹنگ جاری ہے دوسرے دن چار وکٹوں کے نقصان پر اس نے 460 رنز اسکور کر لیے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی پراعتماد بیٹنگ جاری ہے۔

جمعرات کو میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر 460 رنز بنائے اور یوں اسے پاکستان پر 361 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں صرف 99 رنز بنا سکی تھی۔

دوسرے دن جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے دن کے اسکور 128 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا لیکن جلد ہی اسٹئین کو محمد عرفان نے بولڈ کر دیا۔

بعد ازاں اے بی ڈویلیئرز نے کپتان گراہم اسمتھ کے ساتھ پراعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا۔ اسمتھ نے 227 رنز بنائے اور ابھی آؤٹ نہیں ہوئے جب کہ ڈویلیئرز 157 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

اسمتھ کی ٹیسٹ کیریئر میں پانچویں اور پاکستان کے خلاف پہلی ڈبل سینچری ہے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔
XS
SM
MD
LG