رسائی کے لنکس

پاکستانی بلے باز مشکلات کا شکار، جنوبی افریقہ پر بال ٹمپرنگ کا الزام


پاکستان کی دوسری اننگز میں ایک موقع پر جنوبی افریقہ کے باؤلر پر بال ٹمپرنگ کا الزام سامنے آنے کے بعد امپائر نے گیند تبدیل کی اور میزبان ٹیم کو پانچ اضافی رنز دیئے۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 517 رنز بنائے ہیں اور یوں اسے مخالف ٹیم پر 418 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

دبئی میں جمعہ کو میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے ہیں۔

میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے باؤلر پر بال ٹمپرنگ کا الزام سامنے آنے کے بعد امپائر نے گیند تبدیل کی اور میزبان ٹیم کو پانچ اضافی رنز دیئے۔۔

میزبان ٹیم کا دوسری اننگز کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا اس کے ابتدائی بلے باز شان مسعود اور خرم منظور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ 70 کے مجموعی اسکور پر اس کے چار کھلاڑی پویلین واپس جا چکے تھے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 460 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا لیکن جلد ہی محمد عرفان کی گیند پر اے بی ڈویلیئرز کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 164 رنز بنائے۔

ڈبل سینچری بنانے والے کپتان گراہم اسمتھ سعید اجمل کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 234 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے چھ وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد عرفان نے تین اور ذوالفقار بابر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 99 رنز اسکور کیے تھے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسے ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔
XS
SM
MD
LG