رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 182 رنز درکار


فلینڈر نے مجموعی طور پر اس میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔
فلینڈر نے مجموعی طور پر اس میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 100 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی لیکن یہ مجموعی اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس نے جیت کے لیے جنوبی افریقہ کو 182 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اتوار کو میچ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 100 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی لیکن یہ مجموعی اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اظہر علی 65 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

میزبان ٹیم کی طرف سے فلینڈر نے چار جب کہ پیٹرسن اور سٹیئن نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔
XS
SM
MD
LG