رسائی کے لنکس

سری لنکا کی پوری ٹیم 131 رنز بنا کر آؤٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کی ٹیم اکتالیسویں اوورز میں 131 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مہمان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی نے 3، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ اعزاز چیمہ اور عبدالرزاق نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعہ کو سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کے اس میچ کے لیے شاہد آفریدی، عبدالرزاق اور عمر اکمل کو بھی پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کے ساتھ پہلے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میزبان ٹیم پہلے ہیں ایک، صفر سے جیت چکی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی قومی ٹیم میں واپسی کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی اس سیریز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے جب کہ عمر اکمل اور سہیل تنویر بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پاکستان نے اس سے قبل رواں سال کرکٹ کے عالمی کپ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہناہے کہ ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد ایک روزہ میچوں میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مہمان ٹیم میں مالنگا اور فرنانڈو کی واپسی ہوئی ہےاور کپتان دلشان کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں ان کی ٹیم خصوصاً بالنگ کے مضبوط شعبے کی وجہ سے مختلف نظر آئے گی۔

XS
SM
MD
LG