رسائی کے لنکس

سہیل تنویر آؤٹ، جنید خان اِن


سہیل تنویر آؤٹ، جنید خان اِن
سہیل تنویر آؤٹ، جنید خان اِن

ورلڈکپ 2011ء کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق اَن فٹ سہیل تنویر کی جگہ نوجوان لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ باولر جنیدخان کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کے نیشنل چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے وائس آف امریکہ کہ بتایا کہ سہیل تنویر مکمل فٹ نہیں تھے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے انہیں معائنے کے بعد اَن فٹ قراردیا جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے سہیل تنویر کا متبادل شامل کرنے کی درخواست کی گئی جو منظور کر لیا گیا۔ آئی سی سی سے منظوری کے بعد ہی نوجوان باولرجنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ سہیل تنویر کو نیوزی لینڈ میں ان کی غیرمتاثرکن کارکردگی پر ڈراپ کیا گیا ہے۔ محسن خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کبھی بھی خراب پرفارمنس پر متبادل کی اجازت نہیں دیتی۔

21 سالہ جنید خان 35 فرسٹ کلاس میچوں میں 21.32 کی اوسط سے 167 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ 27 ایک روزہ اے کیٹگری مچوں میں انہوں نے 37وکٹیں لی ہیں۔ بعض مبصرین انہیں محمد عامر کا متبادل قرار دے رہے ہیں جن پر آئی سی سی نے کچھ روز قبل پانچ سال کی پابندی عائد کی ہے۔

محسن حسن خان نے بتایا کہ جنید خان پاکستان کی انڈر19 ٹیم، اے ٹیم اور ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور اِسی وجہ سے اُن کا نام ورلڈ کپ کے لیے 30 رکنی کیمپ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

سابق کرکٹر جلال الدین نے کہا ہےکہ جنید بہت باصلاحیت باولر ہیں اب ٹیم منیجمنٹ کی ذمےداری ہے کہ وہ اس میگا ایونٹ کے لیے اُن کا اعتماد کیسے بڑھاتی ہے ۔

مزید تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG