رسائی کے لنکس

تیسرا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں سری لنکا کے 272 پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یاسر شاہ نے ایک بار عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ راحت علی اور اظہر علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ پاکستان کے خلاف سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لیے ہیں۔

جمعہ کو پالیکیلے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اننگز کے آغاز پر ہی میزبان ٹیم کو صرف 15 کے مجموعی اسکور پر سلوا کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے لیکن تھرنگا اور کارونارتنے نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی سنبھالا دیا۔

تھرنگا 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کارونارتنے 130 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے پہلے دن کے کھیل کے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے ایک بار عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ راحت علی اور اظہر علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں وہاب ریاض، جنید خان اور ذوالفقار بار کی جگہ راحت علی، احسان عادل اور عمران خان کو شامل کیا گیا۔

سری لنکا نے رنگانا ہیراتھ کو اس میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا۔

سیریز کا پہلا میچ پاکستان جب کہ دوسرا سری لنکا نے جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG