رسائی کے لنکس

کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو ہرا دیا، سیریز برابر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کولمبو میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز سری لنکا کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے صرف 26.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز سری لنکا کو جیت کے لیے 153 رنز کا نسبتاً آسان ہدف ملا تھا جو اس نے صرف 26.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کارونارتنے 50 اور کپتان میتھیوز 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل سری لنکا نے پانچویں دن اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کی دو وکٹیں محض 49 رنز پر گر گئیں۔

کپتان میتھیوز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 153 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔

چوتھے روز کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی اننگز ختم ہونے کے بعد کھیل میں وقفہ ہوا لیکن بارش کے باعث وقفے کے بعد بھی میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔

پاکستان اپنی پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار رہا اور صرف 138 رنز کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

پہلی اننگز میں محمد حفیظ نے42 رنز بنائے جب کہ اظہر علی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یاسر شاہ نے اس میچ میں مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے باؤلر بن گئے۔ انھوں نے نو ٹیسٹ میچ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کے پاس تھا جنھوں نے دس ٹیسٹ میچ کھیل کر 50 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

سری لنکا کے دھمیکا پرساد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انھوں نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔

گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سیریز کا تیسرا میچ تین جولائی کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG