رسائی کے لنکس

پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع


نیشنل اسیڈیم کراچی کی عمارت
نیشنل اسیڈیم کراچی کی عمارت

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یکم اپریل سے شروع ہونے والی ٹی 20سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔

ٹکٹوں کی فروخت کا ذمہ’ ٹی سی ایس‘نامی کورئیر کمپنی کا ہے ۔ کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ پبلک افیئر نیر سیفی کے مطابق ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو چکی ہے جبکہ کچھ ہی گھنٹوں بعد یہ ٹکٹس کمپنی کے ایکسپریس سینٹر ز پر بھی فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔

نیئر سیفی کا کہنا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر صرف پانچ ٹکٹس ہی فروخت کئے جائیں گے جبکہ سیکیورٹی احتیاط کے سبب خریداروں کو اصل شناختی کارڈز دکھانا لازمی ہو گا۔

نیشنل اسٹیڈم کراچی میں گراؤنڈ کو میچ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے
نیشنل اسٹیڈم کراچی میں گراؤنڈ کو میچ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کم ازکم ٹکٹ کی قیمت 500اور زیادہ سے زیادہ 5ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ دو دیگر کٹیگریز کے ٹکٹس کی قیمت ایک ہزار اور دو ہزار روپے ہے۔

نیر سیفی نے امید ظاہر کی کہ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت سے کراچی کے شہریوں اور کرکٹ فینز کو سہولت ملے گی اور وہ بغیر کسی پریشانی کے، ٹکٹس حاصل کرسکیں گے۔

ٹی 20سیریز کے تحت دونوں ممالک کے درمیان 3میچز کھیلے جائیں گے ۔ تینوں میچ یکم سے 3اپریل تک روزانہ ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG