رسائی کے لنکس

کل بھارت اور انگلینڈ ورلڈ کپ 2011 ء کا گیارہواں میچ کھیلیں گے


کل بھارت اور انگلینڈ ورلڈ کپ 2011 ء کا گیارہواں میچ کھیلیں گے
کل بھارت اور انگلینڈ ورلڈ کپ 2011 ء کا گیارہواں میچ کھیلیں گے

چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلور میں کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا گیارہواں اور اہم میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 70میچ کھیلے گئے ہیں جن میں 38 بھارت جیتے اور 30 ہارے جبکہ دومقابلوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔

بھارت کی طرف سے جن بلے باز وں نے اب تک نمایاں کارکردگی انجام دی ہے ان میں یوراج سنگھ، ٹنڈولکر اور سہواگ سر فہرست ہیں۔ یوراج سنگھ نے 23 چھکے، جبکہ ٹنڈولکر نے 163 چوکے لگا رکھے ہیں ۔سچن ٹنڈولکر نے 36 میچ کھیلے ۔ ایک سنچری اور دس نصف سنچریوں کی مدد سے 1335 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ان کا سب سے ہائی اسکور ایک سو پانچ رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

یوراج سنگھ نے 28 میچوں میں تین سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے1129 رنز بنا رکھے ہیں ۔ان کا سب سے زیادہ اسکور 138 رنز ناٹ آؤٹ ہے ۔ سہواگ نے26 میچوں میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے 973 رنز بنا رکھے ہیں ۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 126رنز ہے ۔

بالنگ کا تجزیہ کیا جائے تو بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ اب تک 22 میچوں میں 854 رنز دے کر 35 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔ 31 رنز دے کر 5 وکٹیں لینا ان کی بہترین پرفارمنس ہے۔وہ دو بار پانچ پانچ وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں ۔

دوسری اہم بالر ظہیر خان ہیں جنہوں نے اب تک17 میچوں میں 721 رنز دے کر 22وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں ۔ 26 کے عوض تین وکٹیں کی بہترین پرفارمنس ہے ۔ ادھر یوراج سنگھ نے 28 میچوں میں 636 رنز دے کر 18 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔ 28 کے عوض چار وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی میں شمار ہوتا ہے ۔

انگلینڈ کی جانب سے پال کالنگ ووڈ نے گیارہ چھکے اور78 چوکے لگا رکھے ہیں ۔ انہوں 33 میچوں میں چھ نصف سنچریوں کی مدد سے 865 رنز بنا ررکھے ہیں۔ اس کا ہائیسٹ اسکور 93ہے۔ انگلینڈ کے دوسرے نمبر کے بالر ہیں کیون پیٹرسن۔ کیون پیٹرسن نے اب تک18 میچوں میں ایک سنچری اور چھ نصف سنچریوں کی مدد سے 752 رنز بنائے ہوئے ہیں ۔ 111 رنز ناٹ آؤٹ اس کا سب سے بلند سکور ہے ۔

انگلینڈ کے تیسرے نمبر کے بالر رہے آئن بل۔ انہوں نے 14 میچوں میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 588 رنز بنائے ۔ 126رنز پر ناٹ آؤٹ رہنا ان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز انڈریوسن نے 30 میچوں میں 1069 رنز دے کر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔ 56 رنز کے عوض پانچ وکٹیں ان کی بہترین پرفارمنس میں شامل ا ہے۔

اسٹیورٹ براڈ نے 12 میچوں میں 608 رنز دے کر 16 وکٹ حاصل کی ہوئی ہیں ۔ 51 رنز کے عوض چار بہترین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرنا ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

آخر میں پال کالنگ ووڈ کا بھی تذکرہ کرتے چلیں ۔پال نے اب تک 33 میچ کھیلے ہیں ۔ وہ 711 رنز دے کر 11 وکٹ حاصل کرکے خود کو دوسروں سے مختلف ثابت کرچکے ہیں ۔ 45 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرنا ان کی اب تک کی شاندار پرفارمنس ہے ۔

XS
SM
MD
LG