رسائی کے لنکس

دو مرتبہ کی ومبلڈن فاتج کویٹوا چور کے حملے میں معمولی زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

26 سالہ کھلاڑی نے مزاحمت کی جس دوران ان کے انگلیوں پر چاقو کے زخم آئے۔ چور ان کے فلیٹ سے پانچ ہزار کرونا لوٹ کر فرار ہو گیا۔

جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی دو مرتبہ کی ومبلڈن فاتح پیٹرا کویٹوا کا کہنا ہے کہ وہ منگل کو اپنے گھر پر ایک چور کے حملے میں زندہ بچ جانے پر خود کو قسمت تصور کرتی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ چور برقی آلات مرمت کرنے والے کا روپ دھار کر پروسٹیوو شہر میں کویٹوا کے فلیٹ میں داخل ہوا تھا۔

واردات کے دوران ٹینس کھلاڑی پر چور نے چاقو سے حملہ کیا جس سے کویٹوا کے ہاتھ پر زخم آیا۔

واردات کرنے والے شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے اور پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق منگل کی صبح کویٹوا اپنے فلیٹ پر ناشتہ کر رہی تھیں کہ ایک دوازے پر گھنٹی بجی۔ انھوں نے دروازہ کھولا تو وہاں کھڑے شخص نے خود کو میٹر ریڈر بتایا اور پھر چاقو سے ان دھمکاتے ہوئے فلیٹ میں داخل ہو گیا۔

26 سالہ کھلاڑی نے مزاحمت کی جس دوران ان کے انگلیوں پر چاقو کے زخم آئے۔ چور ان کے فلیٹ سے پانچ ہزار کرونا لوٹ کر فرار ہو گیا۔

کویٹوا کے ترجمان کے مطابق ٹینس اسٹار کو طبی امداد فراہم کر دی گئی اور ان کا زخم ایسا نہیں کہ جس سے ان کی زندگی کو خطرہ ہو۔

26 سالہ پیٹرا کویٹوا 2011ء اور 2014ء میں ومبلڈن کی فاتح قرار پائی تھیں۔ پاوں زخمی ہونے کی وجہ سے وہ ان دنوں آرام کر رہی ہیں اور اسی بنا پر یکم جنوری سے شروع ہونے والے ہوپمین کپ میں شرکت نہیں کر رہیں۔

ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں وہ گیارہوں نمبر پر ہیں اور انھیں توقع ہے کہ وہ 16 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلیا اوپن ٹورنامنٹ کے لیے جلد تیاری کا آغاز کر سکیں گی۔

XS
SM
MD
LG