رسائی کے لنکس

پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی


وزیر خزانہ کی طرف سے جاری ایک ویڈیو پیغام کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، فائل فوٹو
وزیر خزانہ کی طرف سے جاری ایک ویڈیو پیغام کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، فائل فوٹو

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منگل کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا جس کے مطابق یٹرول کی نئی قیمت 272 روپے سے اب 267 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔

وزیر خزانہ کی طرف سے جاری ایک ویڈیو پیغام کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

اعلان کے مطابق مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 202.73 روپے میں 15 روپے کمی کے بعد 187.73 روپے پر لائی جا رہی ہے۔ لائٹ ڈیزل، جو 196.68 روپے پر ہے، 12 روپے کی کمی کے بعد 184.68 روپے پر لایا جا رہا ہے،”

اسحاق ڈار نے کہا کہ قیمتوں کا اطلاق آج آدھی رات سے ہو گا۔

یاد رہے کہ حکومت نے 16 فروری کو پیٹرولیم کی مصنوعات میں نمایاں اضافہ کیا تھا جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ ملک میں زرمبادلہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو سنبھالا دینے کے لیے آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ قسط کے حصول کے لیے کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG