واشنگٹن —
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے عیدالفطرکے موقع پر اپنے پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم کے علاوہ نائب وزیر اعظم نک کلیگ، برطانوی وزیر خارجہ اور فیتھ اور کمیونٹی کی وزیرسعیدہ وارثی نے بھی اپنے علحیدہ علحیدہ پیغامات میں عید الفطرکی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ، ''میں برطانیہ اور بیرون ملک رہنے والے سبھی مسلمانوں کو عید الفطر منانے کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک ماہ کے موسم گرما کے طویل تر دنوں کے روزوں، عبادات اور ان تمام لوازمات کو موقوف کئے رکھنے کے بعد جنہیں ہم زندگی کی لوازمہ سمجھتے ہیں۔ مسلمان اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ یہ پر مسرت موقع منائیں گے میری طرف سے آپ سب کو عید مبارک۔''
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے عید سے ایک روز قبل مانچسٹر کی جامع مسجد کا دورہ کیا اور وہاں موجود مسلم کمیونٹی کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ مختلف خیالات اور مسائل پر گفتگو کی۔
عید کے موقع پر برطانوی نائب وزیر اعظم نک کلیگ نے بھی اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ ،''اب جبکہ رمضان ختم ہو رہا ہے تو میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو بے حد مبارکباد ارسال کر رہا ہوں۔''
برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ، ''میں برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کے موقع پر نیک تمنائیں ارسال کرتے ہوئے بڑی مسرت محسوس کر رہا ہوں۔ رمضان کے مبارک مہینے میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے خود کو عبادت، غوروفکر اور خیرات اور اپنے عزیزوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں ان کے لیے یہ عید مسرتوں بھری اور پر امن ثابت ہو۔''
فیتھ ایند کمیونٹیز کی وزیر سعیدہ وارثی نے اپنےعید کے پیغام میں کہا کہ، ''میں برطانیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتی ہوں جو عید الفطر کا تہوار منارہے ہیں۔''