رسائی کے لنکس

ڈیوڈ ہیڈلی سے تفتیش کی راہ ہموار کی جائے: بھارت کا امریکہ پر زور


بھارت نے بدھ کے دِن امریکہ پر زور دیا کہ وہ ممبئی دہشت گرد حملے کے مشتبہ ملزم پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلی تک اُس کی رسائی کو یقینی بنائے تاکہ بھارت اُس سے پوچھ گچھ کی جاسکے۔

ہیڈلی نے حالی ہی میں ایک امریکی عدالت کے روبرو 26/11کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے کی منصوبہ بندی میں حصہ لینے کا اعتراف کیا تھا۔

بھارت میں امریکی سفیر ٹِموتھی روئمر نے ایک دِن پہلے کہا تھا کہ بھارت کی ہیڈلی تک رسائی کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اُن کے اِس بیان کے ایک دِن بعد بھارت کے وزیرِ قانون نے بنگلور میں کہا کہ امریکہ کو ایک نہ ایک دِن اِس بات پر اتفاق کرنا ہی ہوگا کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں ہیڈلی سے پوچھ گچھ کریں، اِس لیے امریکہ کو ضروری کارروائی کرنی ہوگی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ ہیڈلی سے تفتیش کی اجازت نہ دینے کا امریکہ کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے جب کہ بھارت نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو ممبئی حملے میں گرفتار دہشت گرد اجمل قصاب سے پوچھ گچھ کی اجازت دی تھی، اُنھوں نے کہا کہ ہم امریکی پالیسی کے بارے میں کوئی فیصلہ سنانا نہیں چاہتے۔ تاہم اُنھوں نے واضح کیا کہ بھارت کو اپنے مؤقف کو مضبوطی کےساتھ پیش کرنا چاہیئے۔

اُنھوں نے کہا کہ کیونکہ ہیڈلی ممبئی حملوں میں ملوث ہے، لہٰذا بھارت نے اپنا مؤقف واضح کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیا کے لیے امریکی معاون وزیرِ خارجہ رابرٹ بلیک نے دہلی میں کہا تھا کہ بھارت کو ہیڈلی تک رسائی کی اجازت ہوگی۔ لیکن اِس کے دوسرے ہی دِن بھارت میں امریکی سفیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اِس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG