رسائی کے لنکس

ایک گانے نے شہر کی قسمت بدل دی


Puerto Rico Crumbling History
Puerto Rico Crumbling History

یہ گانا ریلیز ہونے سے نہ صرف پورٹوریکو کی سیاحت میں 40 فی صد تک اضافہ ہوا ہے بلکہ سیاح اس پاس ماندہ علاقے لاپرلا کو دیکھنے بھی جا رہے ہیں جہاں اس گانے کو فلمایا گیا تھا۔

ڈس۔ پا ۔سیٹو۔ یہ وہ گانا ہے جو آج ہر شخص کی زبان پر ہے۔ لاطینی زبان میں ہونے کے باوجود یہ گانا، تین ارب سے زیادہ مرتبہ یو ٹیوب اور انٹرنیٹ سٹریمنگ کے ساتھ دنیا کا سب سے مقبول گانا بن گیا ہے اور دنیا کے 35 ملکوں کے میوزک چارٹس میں نمبر ون پر ہے۔

اس گانے کو امریکہ سے ملحقہ ریاست پوٹو ریکو کے دو سنگرز لوئس فونسی اور ڈیڈی ینکی نے گایا۔ اس گانے کا ریمکس گریمی ایوارڈ یافتہ کینیڈین سنگر جسٹن بیبر نے گایا ہے، جو امریکہ میں اس گانے کی مقبولیت کا باعث بنا۔

جہاں اس گانے نے میوزک انڈسٹری میں ہل چل مچا دی وہیں اس کی میوزک ویڈیو ایک بڑی تبدیلی لانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اس گانے کو پورٹو ریکو کے شہر سان ہوان میں فلمایا گیا ہے، جس کی خوبصورت منظر کشی نے دنیا بھر سے سیاحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

رپورٹس کے مطابق یہ گانا ریلیز ہونے پورٹو ریکو کی سیاحت میں 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ سیاح نہ صرف علاقے کے مشہور سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے بلکہ گانے کی میوزک ویڈیو میں نظر آنے والا شہر کا پسماندہ علاقہ لا ۔پرلا بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ لاپرلا کا یہ علاقہ ماضی میں افریقن امریکن بے گھر افراد کی پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا جسے سیاحت کے لئے غیر محفوظ قرار دیا جاتا تھا۔ لیکن گانے کی فلم بندی نے اس علاقے کی پسماندگی کو ایک خوبصورت شکل دے دی ہے۔

پورٹو ریکو اس سال ایک سو تئیس بلین ڈالر قرضوں کے ساتھ دیوالیہ کا شکار ہو چکا ہے۔ جبکہ وہاں کی پارلیمنٹ پورٹو ریکو کو امریکہ کی مستقل ریاست بنانے کے بل کی منظوری بھی دے چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گانا اس علاقے کے سیاسی اور معاشی معاملات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ جہاں حکومت کی جانب سے ٹوورزم کو بہتر بنانے والے پالیسیاں ترتیب دے کر معاشی حالات میں بہتری لائی جا سکتی ہے وہیں امریکہ کی تین سو تئیس ملین کی آبادی کا دل جیتنے کے بعد امریکی ریاست کا درجہ حاصل کرنے میں وہ کامیاب بھی سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG