کراچی —
افغانستان کے الیکشن میں جہاں ایک جانب سرکاری مشینری اور حکام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں افغانستان کے گدھوں سے بھی اہم ترین کام لیا گیا۔
ملک کے دشوارگزار علاقوں میں جہاں آمدورفت کا کوئی ذریعہ کار گر ثابت نہیں ہوتا وہاں تقریباً تین ہزار گدھوں کو انتخابی سامان اوردیگر سامان کی ترسیل کے لئے کام میں لایا گیا۔
خیال رہے کہ افغانستان کی سرزمین سنگلاخ پہاڑوں اور چٹانوں سے بھری پڑی ہے۔ دور افتادہ علاقے اور پتھریلی و غیر ہموار سطح زمین پر جہاں نہ تو کوئی ٹرک اور نہ ہی کوئی کار سفر کرسکتی ہے، وہاں گدھے سب سے کارگر ثابت ہوتے ہیں۔
افغانستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے گدھوں پر لاد کر بیلٹ باکسز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لانا اور لے جانا 2003-4ء سے جاری ہے۔