امریکہ کے نائب وزیر برائے پبلک روابط، ڈَگ فرانز افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔
محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس رلیز کے مطابق، وہ اسٹریٹجک رابطوں کی کوششوں کے حوالے سے سفارت خانے کے ساتھیوں کی معاونت کریں گے، اور کابل میں تعینات بین الاقوامی اور افغان صحافیوں سے ملیں گے۔
ڈَگ فرانز اقتدار کی پُرامن اور جمہوری منتقلی کے سلسلے میں امریکی انتظامیہ کی مکمل حمایت پر مبنی جذبات پہنچائیں گے۔
وہ صدارتی انتخابی عمل کی جانچ پڑتال کے حوالے سے، وزیر خارجہ جان کیری کی اولین ترجیح پر زور دیں گے، جس سے قوائد و ضوابط کے مطابق نتائج حاصل ہوں اور قومی وحدت پر مبنی حکومت کی تفاصیل پر سمجھوتا یقینی بنایا جائے۔