رسائی کے لنکس

میکسیکو: ٹریفک حادثے میں امریکہ جانے والے 25 تارکین وطن ہلاک


تارکین وطن سے بھرا ہوا ایک ٹرک میکسیکو کے علاقے لاس اولیوس کے راستے امریکی کی طرف سفر کر رہا ہے۔ 2 فروری 2019
تارکین وطن سے بھرا ہوا ایک ٹرک میکسیکو کے علاقے لاس اولیوس کے راستے امریکی کی طرف سفر کر رہا ہے۔ 2 فروری 2019

میکسیکو کی چیپاس ریاست میں جمعرات کے روز وسطی امریکی ملکوں سے تعلق رکھنے والے کم از کم 25 تارکین وطن سٹرک کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

چیپاس کے جنرل پراسیکیوٹر نے بیان میں کہا ہے کہ اس حادثے میں 29 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حادثہ اس وقت ہوا جب تارکین وطن سے کچا کھچ بھرا ہوا ایک ٹرک سٹرک سے لڑھک کر الٹ گیا۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا تھ کہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور حادثے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا اپنی رپورٹوں میں حکام کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا تین ٹن وزنی ٹرک بے کسی میکینکل خرابی کے باعث بے قابو ہو گیا تھا اور ڈرائیور اسے کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گیا تھا۔

وسطی امریکہ کے کئی ممالک سے، جن میں ہنڈراس، ایل سیلواڈور اور گوئٹے مالا شامل ہیں، ہزاروں تارکین وطن میکسیکو میں سے خطرناک راستے اور ذرائع اختیار کرتے ہوئے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

پچھلے سال اکتوبر میں لگ بھگ سات ہزار افراد پر مشتمل ایک قافلہ، جس میں وسطی امریکہ سے تعلق رکھنے والے کئی ملکوں کے افراد شامل تھے، طویل اور کھٹن مسافت کے بعد میکسیکو کے سرحدی قصبے ٹیجوانہ پہنچا تھا، لیکن امریکہ کی جانب سے سرحدی سیکورٹی کے سخت انتظامات کے باعث انہیں ناکام لوٹنا پڑا۔

وسطی امریکی ملکوں سے نقل مکانی کی زیادہ تر وجہ غربت اور نامساعد حالات سے فرار اور بہتر مستقبل کی خواہش ہوتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گوئٹے مالا کے زیادہ تارکین وطن امریکہ میں داخل ہونے کے لیے زیادہ تر میکسیکو کی ریاست چیپاس کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG