رسائی کے لنکس

دوہری شہریت رکھنے والا محمد صومالیہ کا نیا صدر


نئے صدر نے ووٹنگ کے فوری بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جس میں اُنھوں نے سکیورٹی کو بہتر بنانے، بدعنوانی سے نبردآزما ہونے اور غریبوں کی مدد کا عہد کیا

صومالی قانون سازوں نے بدھ کے روز نئے صدر کا انتخاب کیا۔ وہ سابق وزیر اعظم ہیں، جو امریکہ اور صومالیہ کی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔

محمد عبداللہی محمد، جنھیں عرف عام میں ’فرماجو‘ پکارا جاتا ہے، اُنھیں موغادیشو میں صومالی پارلیمان نے رائے شماری کے دونوں دور میں فاتح قرار دیا۔

ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں، ’فرماجو‘ کو سب سے زیادہ ووٹ پڑے، جو موجودہ سربراہ حسن شیخ محمود اور سابق صدر شیخ شریف شیخ احمد کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھے۔

ووٹنگ کے بعد، محمود نے اپنی شکست تسلیم کی، جب کہ موغادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود لوگوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔ عینی شاہدین نے ’وائس آف امریکہ‘ کی صومالی سروس کو بتایا کہ خوشی کے اظہار کے طور پر، صومالی دارلحکومت کی سڑکوں پر لوگوں نے گولیاں چلائیں۔

نئے صدر نے ووٹنگ کے فوری بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جس میں اُنھوں نے سکیورٹی کو بہتر بنانے، بدعنوانی سے نبردآزما ہونے اور غریبوں کی مدد کا عہد کیا۔

XS
SM
MD
LG