متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں 'دبئی ایئر شو' کا آغاز ہو گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے 'اے پی' کے مطابق ایئر شو میں دنیا بھر سے 1300 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔ یہ مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والا سب سے بڑا ایئر شو ہے جو ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ رواں سال بھی اس ایئر شو میں اربوں ڈالرز کے سودے متوقع ہیں۔
دبئی ایئر شو میں دنیا بھر سے 1300 کمپنیاں شریک

1
دبئی میں ایئر شو 2019 کا آغاز ہو چکا ہے۔

2
دنیا بھر سے لگ بھگ 1300 کمپنیاں اپنے ساز و سامان کے ساتھ شریک ہیں۔

3
اماراتی ایئر لائن کی جانب سے ایئر بس کو اے 350 ماڈل کے 50 جہاز تیار کرنے کا آرڈر بھی موصول ہوا ہے۔

4
ان سودوں کی تعداد 58.7 ارب درہم بنتی ہے۔