رسائی کے لنکس

میکسیکو میں طاقت ور زلزلہ


بحرالکائل کی ساحل کے قریب واقع میکسیکو کے علاقے ایکاپولکو میں 7 اعشارہ 6 کی شدت کے زلزلے کی اطلاعات ملی ہیں۔

امریکہ کے جیالوجیکل سروے نے کہاہے کہ منگل کےروز آنے والے اس زلزلے کا مرکز میکسیکوکی جنوب مغربی ریاست گوئریرو تھا۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ میکسیکو سٹی کی عمارتوں میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرزاٹھیں۔

بحرالکاہل میں سونامی سے خبردار کرنے والے مرکز نے کہاہے کہ زیر زمین آنے والے اس زلزلے سے سمندری طوفان کی لہریں پیدا ہونے کا اندیشہ نہیں ہے، لیکن مقامی طورپر طوفانی اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

زلزلے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی

XS
SM
MD
LG