رسائی کے لنکس

اٹلی زلزلہ، چار افراد ہلاک درجنوں زخمی


زلزلے کےجھٹکے اتوار کی صبح تقریباً چار بجے محسوس ہوئے، جن کےباعث خوف سے نڈھال متاثرین سڑکوں پر نکل آئے

اٹلی کے شمالی علاقے میں آنے والے 6.0کی سطح کے زلزلے کےنتیجے میں چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Balogna, Italy
Balogna, Italy

ارضیات کے سروے سے متعلق امریکی ادارےنے بتایا ہے کہ زلزلہ کا مرکز بلوگنا شہر سے تقریباً 35کلومیٹر شمال اور شمال مغرب کی طرف اور پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

زلزلے کے یہ جھٹکے اتوار کی صبح تقریباً چار بجے محسوس ہوئے، جن کے باعث خوف سے نڈھال متاثرین سڑکوں پر نکل آئے۔

تین افراد اُس وقت ہلاک ہوئے جب سانت اگوستینو کے قصبے میں سیرامک کی ایک فیکٹری کی عمارت منہدم ہوئی۔ ایک اور شخص کی ہلاکت پونٹے روڈونی دو بینڈینو میں ہوئی جو کہ فرارا کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا ایک سلسلہ شروع ہوا، جن میں سے سب سے بڑا جھٹکا ایک گھنٹہ بعد آیا جو 5.1 کی سطح کا تھا۔

اتوار کی علی الصبح سڑکوں پر ملبہ بکھرا ہوا تھا اور لوگ باہر کھڑے تھے، جب کہ مقامی باشندے اپنے گھروں اور کاروباروں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے لگے۔ کچھ قدیم گرجا گھروں کے مینار اور گنبد منہدم ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG