رسائی کے لنکس

جاپان میں 6.1 شدت کا زلزلہ


زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی تنبیہہ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی زلزلے سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ہفتے کی روز جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں شدید نوعیت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس زلزلے کا مرکز ہونشو جزیرہ تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی تنبیہہ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی زلزلے سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

امریکی ارضیاتی ادارے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 نوٹ کی گئی۔ امریکی ارضیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلے ہفتے کی صبح تقریبا تین بجے آیا۔ زلزلہ کا مرکز بحرالکاہل کا وہ مقام تھا، جہاں سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ’نامی‘ کا قصبہ موجود ہے۔ نامی کا علاقہ سونامی میں تباہ ہونے والے نیوکلئیر پلانٹ فوکوشیما کے نزدیک واقع ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد فوکوشیما کے دونوں جوہری پلانٹس پر کوئی بے قاعدگی نہیں دیکھی گئی۔
XS
SM
MD
LG