رسائی کے لنکس

اٹلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے


دو ماہ قبل آنے والے زلزلے سے اٹلی شدید نقصان برداشت کر چکا ہے
دو ماہ قبل آنے والے زلزلے سے اٹلی شدید نقصان برداشت کر چکا ہے

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے کسی کے دب جانے کا تعین کر رہے ہیں۔

اٹلی کے وسطی علاقے میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے دو ماہ قبل آنے والے زلزلے سے جزوی طور پر متاثر ہونے والی بعض عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز نورسیا شہر سے شمال میں چھ کلومیٹر دور بتایا گیا۔

اتوار کی صبح مقامی ٹی وی چینلز پر پیازا اور نورسیا کے علاقوں میں لوگوں کو اپنے گھروں اور ننز کو چرچز سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا۔

اوسیٹا کے علاقے کے میئر مارکو رینالڈی کے مطابق وہ اپنی گاڑی میں سور رہے تھے کہ زلزلے کے باعث جاگ گئے اور انھوں نے عمارتوں کے گرنے سے گردو غبار اٹھتا ہوا دیکھا۔

اگست میں آنے والے زلزلے سے کم از کم تین سو افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ بدھ کو بھی ان علاقوں میں بعد از زلزلہ دو شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

اسی بنا پر اکثر لوگ اپنی گاڑیوں میں ہی شب بسری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے کسی کے دب جانے کا تعین کر رہے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگست میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 جب کہ بدھ کو آنے والے دو جھٹکوں کی شدت بالترتیب 5.5 اور 6.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG