رسائی کے لنکس

ایسٹر سنڈے: اوباما خاندان کی ایسٹر سروس میں شرکت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پادری نے خاندانِ اول کو بتایا کہ اِس گرجا گھر میں ہر اتوار کو اُن کے لیے دعا کی جاتی ہے

امریکی صدربراک اوباما نے واشنگٹن ڈی سی کی ایک تاریخی سیاہ فام چرچ میں ایسٹر سنڈے سروسز میں شرکت کی۔

اوباما فیملی کےکلیسا میں داخل ہونے اور دوسری قطار میں نشست فرما ہونے پرشلوہ بیپٹسٹ چرچ میں شریک اجتماع نے تالیاں بجا کر اُن کا خیر مقدم کیا۔

پادری ویلس چارلز اسمتھ نے شریک ارکان سےعبادت پر توجہ مرکوزرکھنےپرزور دیا اورمشہور مہمانانِ گرامی کے فوٹو کھینچنے سے احتراض کرنےکے لیےکہا۔ پادری نے خاندانِ اول کو بتایا کہ اِس گرجا گھر میں ہر اتوار کےدِن اُن کے لیے دعا کی جاتی ہے۔

اسمتھ نے ایسو سی ائیٹڈ پریس کو بتایا کہ آزاد ہونے والےغلاموں نے اِس چرچ کی بنیاد 1863ء میں رکھی تھی۔ اِس حوالے سے دیکھا جائے تو قوم کے پہلے سیاہ فام صدر کی اِس چرچ میں آمد کی ایک خاص اہمیت ہے۔

گذشتہ برس ایسٹر سروسز کے موقعے پراوباما خاندان نےایک دوسری تاریخی سیاہ فام چرچ میں شرکت کی تھی۔

واشنگٹن ڈی سی قیام کے بعد اوباما فیملی سرکاری طور پر کسی چرچ نہیں گئے۔ صدر نے کہا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ خاندان کی موجودگی چرچ سروسز میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

اُن کے پیش رو، صدر جارج ڈبلیو بش بھی مقامی اجتماع میں شریک نہیں ہوا کرتے تھے۔

XS
SM
MD
LG