واشنگٹن —
کانگو میں ’ایبولا‘ کی وبا پھوٹنے سے وہاں پر اب تک اس بیماری کے ہاتھوں 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
کانگو کے وزیر ِصحت فیلکس کابانگے نمبی کا کہنا ہے کہ اب تک کانگو میں ایبولا سے 53 افراد کے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی افریقہ میں رواں برس ایبولا کے مرض سے ڈیڑھ ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اقوام ِمتحدہ کا کہنا ہے کہ ایبولا کی وباٴ سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، جبکہ مقامی طور پر خوراک کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔
اقوام ِمتحدہ کے محکمہٴخوراک و زراعت نے منگل کے روز لائبیریا، گنی اور دیگر تین ممالک کے خلاف ایبولا کی وباٴ پھوٹنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔