رسائی کے لنکس

الیکشن کمیشن سے ’لیپ ٹاپ‘ گم، رپورٹ طلب


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو نے چیف الیکشن کمشنر کراچی کے دفتر سے لیپ ٹاپ کمپیوٹر گم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پاکستان کے الیکش کمیشن کے ایک دفتر سے ’لیپ ٹاپ‘ کمپوٹر گم ہونے کی خبروں کا نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کراچی کے دفتر سے لیپ ٹاپ کمپیوٹر گم ہونے کی خبریں اتوار کو سامنے آئیں جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے اس واقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

میرہزار کھوسو نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے لیے پہلے سے موجود سکیورٹی انتظامات میں مزید اضافہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے کسی دفتر سے لیپ ٹاپ کی گمشدگی کا یہ غیر معمولی واقعہ ایسے وقت سامنے آیا جب آئندہ انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور کمیشن تمام انتظامات کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

کمیشن کی طرف سے لیپ ٹاپ میں موجود ڈیٹا یا معلومات کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
XS
SM
MD
LG