رسائی کے لنکس

مصر: دھماکوں میں تین ہلاک، متعدد زخمی

فائل فوتو
فائل فوتو

ملک میں طویل عرصے تک منصب صدارت پر فائز رہنے والے محمد مرسی کی جولائی 2013 میں اقتدار بے دخلی کے بعد ملک میں شدت پسندوں کی طرف حملے دیکھے گئے ہیں۔

مصر میں صدارتی محل کے قریب ایک بم دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جمعرات کو قاہرہ میں ہونے والے اس بم دھماکے سے قبل بدھ کی شب دارالحکومت میں تین دھماکے ہوئے جن میں تین افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

ایک دھماکا بدھ کی شب قاہرہ کے شمال میں ہوا جس میں دو پولیس افسر اور ایک شہری ہلاک ہوا جب کہ 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جب کہ قاہرہ کے مشرق میں المرج میٹرو اسٹیشن پر دھماکے سے تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ملک میں طویل عرصے تک منصب صدارت پر فائز رہنے والے محمد مرسی کی جولائی 2013 میں اقتدار بے دخلی کے بعد ملک میں شدت پسندوں کی طرف حملے دیکھے گئے ہیں۔

حالیہ حملوں میں ملوث عناصر کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG