رسائی کے لنکس

صدر مبارک کو جانا ہوگا: البرداعی


البرداعی (فائل فوٹو)
البرداعی (فائل فوٹو)

مصر کے سرگرم کارکن اورنوبیل امن انعام یافتہ محمد البرداعی نے کہا ہے کہ صدرحسنی مبارک کی حکمرانی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرے تب ہی بند ہوں گے جب وہ اقتدار سےدست بردار ہوں گے۔

اقوامِ متحدہ کے جوہری توانائی سے متعلق ادارے کے سابق سربراہ نےہفتے کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ صدر مبارک کی جمعے کے روز والا خطاب جس میں اُنھوں نے نئی حکومت تشکیل دینے کی بات کی ، مصریوں کے لیے مایوس کن ثابت ہوئی۔

البرداعی نے کہا کہ مسٹر مبارک عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی مطالبے پورےکرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ ایک نئے مصر کی تعمیر کے خواہاں ہیں جو آزاد اور جمہوری نوعیت کی ہو۔

جمعے کے روز وقوع پذیر ہونے والے زوردار احتجاج کے تناظر میں، البرداعی ویانا سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ لوٹے ہیں۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ وہ حکومت مخالف تحریک کی رہبری کرنےکے لیے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو البرداعی کی آمد کے موقعے پر مصری اہل کاروں نے پانی کے کنستروں کا استعمال کیا اور عارضی طور پر اُنھیں مسجد کے اندر روکے رکھنے میں کامیاب رہے جہاں اُنھوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

XS
SM
MD
LG