مسلح افراد نے قدرتی گیس کی مصر سے اسرائیل ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی پائپ لائن پر بدھ کو حملہ کر کے اس میں دھماکا کر دیا ہے۔
مصری حکام کے مطابق شمالی علاقے الارش میں حالیہ مہینوں میں اس گیس پائپ لائن پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے پائپ لائن پر نصب والوزبند کر دیے ہیں۔
پانچ فروری کو ایک مختلف مقام پر دھماکے سے پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا تھا اور گیس کی برآمد کئی ہفتوں کے لیے معطل ہو گئی تھی۔
مصر سے اسرائیل اور اردن کو گیس برآمد کی جا رہی ہے لیکن ایندھن کی کم قیمت پر تحفظات کی وجہ سے دوطرفہ معاہدے حالیہ دنوں میں ہدف تنقید بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1