سنہ 2012 میں ملک کے شمالی شہر، بندر سعید میں فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے بلوے کے دوران 74 افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں شائقین کے زخمی ہونے کے جرم پر، منگل کو مصر کی ایک عدالت نے 11 افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔
یہ مصر کی تاریخ میں فٹ بال میچ کے دوران ہونے والی سنگین ترین ہنگامہ آرائی ہے۔
یہ بھگدڑ اُس وقت مچی جب قاہرہ کے ’الاہلی‘ اور مقامی ’المصری‘ ٹیموں کے مقامی شائقین نے میدان پر دھاوا بول دیا اور باہر سے آئے ہوئے شائقین سے پنجہ آزمائی کی۔
منگل ہی کو عدالت نے 40 ملزمان کو 15 برس کی سزا بھی سنائی، جب کہ دیگر 20 افراد کو باعزت بری کرنے کے احکامات سنائے۔
سنائی گئی سزائیں قابلِ اپیل ہیں۔