رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں میلاد النبی کے موقع پر سخت پابندیاں

سری نگر میں حضرت بل کے مزار پر ایک کشمیری عبادت کے لیے آ رہا ہے۔ سیکیورٹی اہل کاروں نے میلاد النبی کے موقع پر کشمیریوں کو درگاہ جانے سے روک دیا ہے۔
سری نگر میں حضرت بل کے مزار پر ایک کشمیری عبادت کے لیے آ رہا ہے۔ سیکیورٹی اہل کاروں نے میلاد النبی کے موقع پر کشمیریوں کو درگاہ جانے سے روک دیا ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں نے عید میلاد النبی عقیدت و احترام سے منایا جب کہ سری نگر میں سیکیورٹی فورسز نے عقیدت گزاروں کو درگاہ حضرت بل جانے سے روک دیا اور میلاد النبی کے اجتماع کی اجازت نہیں دی۔

بھارتی اخبار روزنامہ 'ہندو' کی ایک رپورٹ میں عہدے داروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جموں ریجن میں میلاد النبی کے اجتماعات مساجد میں ہوئے کیونکہ عوامی مقامات پر بڑے اجتماعات پر پابندیاں عائد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے حساس علاقوں میں عہدے داروں نے میلاد کے موقع پر مسلمانوں کو محدود نقل و حرکت کی اجازت دی اور سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تاہم سیکیورٹی اہل کار بڑی تعداد میں تعینات رہے۔

ممبئی میں عید میلاد النبی کے موقع پر ایک اجتماع۔ 10 نومبر 2019
ممبئی میں عید میلاد النبی کے موقع پر ایک اجتماع۔ 10 نومبر 2019

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ایودھیا میں بابری مسجد کے فیصلے سے قبل، جموں و کشمیر کے زیادہ تر حصوں میں، امن و امان قائم رکھنے کے لیے جمعے کی رات سے دفعہ 144 کے تحت کرفیو جیسی پابندیاں لگا دی گئی تھیں۔

عہدے داروں نے بتایا کہ ہفتے کے روز عمومی طور پر امن و امان برقرار رہا جس کے بعد ہفتے کی شام سے لوگوں کو نقل و حرکت کی اجازت دی گئی۔

ایودھیا میں عید میلاد النبی کے موقع پر ایک مسجد میں چراغاں کیا گیا ہے۔ 10 نومبر 2019
ایودھیا میں عید میلاد النبی کے موقع پر ایک مسجد میں چراغاں کیا گیا ہے۔ 10 نومبر 2019

پونچھ کے علاقے میں سخت پابندیاں برقرار رہیں اور چار سے زیادہ افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں دی گئی۔ میلاد النبی کے موقع پر اتوار کے روز پونچھ کے زیادہ تر حصوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی۔

راجوڑی کے قصبے میں مسلمانوں کو اپنی عبادت گاہوں میں میلاد النبی کے اجتماع کی اجازت دی گئی جس میں وہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

لاہور میں عیدمیلاد النبی کے موقع پر چراغان کا ایک منظر- 10 نومبر 2019
لاہور میں عیدمیلاد النبی کے موقع پر چراغان کا ایک منظر- 10 نومبر 2019

بھارت کے دیگر حصوں میں میلاد النبی کے موقع پر مسلمانوں نے ریلیاں نکالیں اور اجتماعات منعقد کیے، جن میں عقیدت مند بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

اگرچہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے متنازع بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دیے جانے کے فیصلے پر مسلمانوں میں غصہ پایا جاتا ہے لیکن ایودھیا میں مسلمانوں کو میلاد النبی کے اجتماع کی اجازت دی گئی۔

اس کے علاوہ بھارت کے مختلف حصوں میں جہاں مسلم اقلیت آباد ہے، وہاں میلاد النبی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔

لاہور میں عید میلاد البنی کے موقع پر ایک ریلی نکالی جا رہی ہے۔ 10 نومبر 2019
لاہور میں عید میلاد البنی کے موقع پر ایک ریلی نکالی جا رہی ہے۔ 10 نومبر 2019

اتوار ہی کے روز ہمسایہ مسلم ممالک پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی میلاد النبی کی مناسبت سے بڑے بڑے اجتماعات اور ریلیاں منعقد ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG