رسائی کے لنکس

پاکستان میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحٰی 7نومبر کو ہوگی


پاکستان میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحٰی 7نومبر کو ہوگی
پاکستان میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحٰی 7نومبر کو ہوگی

پاکستان میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے ۔ عیدالاضحٰی بروز پیر 7 نومبر کو ہوگی جبکہ وقوف عرفہ یعنی حج ہفتہ 5 نومبر کو ہوگا۔ پاکستان میں چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جمعہ کی شام اسلام آباد میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اور مفتی مفتی منیب الرحمن نے کیا۔ کمیٹی کو چاندنظر آنے کی پہلی شہادت اور تصدیق اسلام آباد میں ہی ہوئی جس کے بعد لاہور ،راولپنڈی اور دیگر علاقوں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

شاپنگ سینٹرز میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں چاند نظر آنے کی اطلاعات کے بعد جمعہ کی شام سے کراچی کی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا اور کاروباری رونقیں بحال ہوگئیں۔وی او اے کے نمائندے نے جمعہ کی شام مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور دکانداروں و خریداروں سے تبادلہ خیال کیا۔

حیدری میں واقع ایک دکاندار نواب محمد نے بتایا کہ خریداروں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں چاند نظر آنے سے لوگوں کو اندازہ ہوگیا ہے کہ عید پیر کی ہوگی پھر آج ویک اینڈ بھی ہے کیوں کہ آگے ہفتہ اور اتوار دو دن کی چھٹیاں آرہی ہیں لہذا جو لوگ رش سے گھبراتے ہیں وہ آج ہی مارکیٹوں میں خریداری کی غرض سے نکل آئے ہیں۔

ایک اور دکاندار علی اصغر کے مطابق زیادہ تر لوگ بچوں کے ملبوسات خرید رہے ہیں کیوں کہ عبدالاضحی تو دراصل قربانی والی عیدہوتی ہے لہذا مرد اور خواتین کے مقابلے میں بچوں کے ملبوسات کی خریداری کرنے والوں کا رش ہے۔

ہارون شاپنگ سینٹر کی یونین کے صدر حاجی افضل کا کہنا ہے کہ عید کی وجہ سے مارکیٹس 7 نومبر تک رات گئے تک کھلے رہیں گی جبکہ اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ختم کرکے 30 اکتوبر اور 6 نومبر کو بھی بازار کھولے جائیں گے۔

شہر کے دیگر شاپنگ سینٹرز میں بھی بچوں کیلئے گرم کپڑے، خواتین کے فل آستین والے پاکستانی و بھارتی ملبوسات اور مردوں کیلئے جیکٹ جینز اور کوٹ پینٹ کی خریداری عروج پر ہے جبکہ عید کیلئے مہندی مصنوعی زیورات، کاسمیٹکس ، جوتوں وغیرہ کی خریداری جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG