رسائی کے لنکس

معمر افراد کے لیے ورزش الزائمرز سے بچاؤ کا ذریعہ


ماہرین کے نزدیک ورزش کرنے سے دماغ کے خلیے متحرک ہوتے ہیں اور زیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں، جو یادداشت سے متعلق بیماری الزائمرز کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ ورزش کرنے سے دماغ کی استعداد ِکار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے معمر افراد جنہوں نے ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا معمول بنایا، ان میں مثبت تبدیلیاں نوٹ کی گئیں۔ ایسے معمر افراد جنہیں یادداشت سے متعلق عارضوں کی شکایت تھی اور انہوں نے ورزش کو اپنی زندگی کا ایک معمول بنایا، ان میں بھی دماغی طور پر بہتری کے آثار دیکھے گئے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ معمر افراد میں یادداشت سے متعلق بیماری الزائمرز اور ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ان بیماریوں کے معمر افراد پر بہت منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے ضروری ہے کہ معمر افراد اپنی زندگیوں میں چند چھوٹی تبدیلیاں لا کر مثبت سمت میں قدم اٹھا سکتے ہیں۔

ماہرین کے نزدیک ورزش کرنے سے دماغ کے خلیے متحرک ہوتے ہیں اور زیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں، جو کہ یادداشت سے متعلق بیماری الزائمرز کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کی جیمز کک یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں معمر افراد کو شامل کیا گیا۔

آسٹریلیا کی جیمز کک یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں 83 معمر افراد کو شامل کیا گیا۔ تحقیق میں حصہ لینے والے معمر افراد کی عمر 60 سے 88 برس تھی۔

ان معمر افراد کو دو گروپوں میں بانٹا گیا۔ ایک گروپ کو روزانہ 30 منٹ ورزش کرنے کا کہا گیا جبکہ دوسرے گروپ کے معمر افراد نے ورزش نہیں کی۔

پروگرام کے آخر میں نوٹ کیا گیا کہ جن معمر افراد نے ورزش کو اپنا معمول بنایا ان کی ذہنی استعداد ان کے دیگر ساتھیوں کی نسبت کہیں بہتر تھی۔

XS
SM
MD
LG